• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

انتخابات میں کسی بھی جماعت کو سادہ اکثریت نہیں ملے گی، آفتاب شیرپاؤ

شائع January 12, 2024
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ووٹر مہنگائی اور بے روزگاری میں جکڑا ہوا ہے اس لیے انتخابی ماحول نہیں بن پا رہا— فوٹو: ڈان نیوز
آفتاب شیرپاؤ نے کہا کہ ووٹر مہنگائی اور بے روزگاری میں جکڑا ہوا ہے اس لیے انتخابی ماحول نہیں بن پا رہا— فوٹو: ڈان نیوز

چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپاؤ نے کہا ہے کہ انتخابات میں کسی بھی سیاسی جماعت کو سادہ اکثریت نہیں ملے گی۔

ڈان نیوز کے پروگرام میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے دعویٰ کیا کہ وفاق اور صوبوں میں مخلوط حکومتیں بنیں گی، مرکز اور صوبوں میں 2،3 جماعتیں مل کر حکومتیں بنائیں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ووٹر مہنگائی اور بے روزگاری میں جکڑا ہوا ہے اس لیے انتخابی ماحول نہیں بن پا رہا۔

انہوں نے کہا کہ جب طالبان کی حکومت افغانستان میں آئی تو اگر ان سے یہ توقع کی جاتی کہ وہ اپنے قوم اور ملک کے مفادات چھوڑ کر ہمارے ساتھ ملتے تو یہ بات نہیں ہوسکتی تھی، ان کے اپنے مفادات ہیں، ہمارے اپنے اور ان دونوں مفاداتوں کو سامنے رکھتے ہوئے آگے بڑھنے کی ضرورت ہے۔

آفتاب شیرپاؤ کا کہنا تھا کہ افغان طالبان سے تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے خلاف کارروائی کرنے کی توقع نہیں رکھنی چاہیے، افغان طالبان ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی نہیں کریں گے۔

چیئرمین قومی وطن پارٹی نے کہا کہ مسائل کے حل کے لیے دونوں ملکوں کو حکومتی، ریاستی اور عوامی سطح پر رابطے بڑھانے چاہیے۔

پروگرام کا تفصیلی حصہ اتوار کی رات 11 بجے نشر کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025