• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

جو اب ہورہا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، لطیف کھوسہ

شائع January 12, 2024
لطیف کھوسہ نے کہا کہ  ہمیں اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمیں اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ جو اب ملک میں ہورہا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اب ہوش کے ناخن لینے چاہیے دھرتی ماں اب رورہی ہے، کیا ہم اپنی ماں کے ساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟ خدارا یہ ظلم کرنا اب بند کرو۔

انہوں نے کہا کہ ملک اور عدالتوں کے نظام میں چھیڑخانی بند کردیں، جب لوگوں کو انصاف ملے گا تب ہی لوگ سکون میں آئیں گے، آپ (مخالفین) کو تو جلسے کرنے کی اجازت ہے لیکن پی ٹی آئی جلسہ تو کیا کارنر میٹنگ بھی نہیں کر سکتی۔

رہنما پی ٹی آئی نے بتایا کہ اب جو پاکستان میں ہورہا ہے ایسا پاکستان کی تاریخ میں کبھی نہیں ہوا، سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ میں مر جاؤں گا لیکن پاکستان کی عوام کو اس کا حق دلوا کر رہوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025