• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور

شائع January 12, 2024
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی — فوٹو: اسمبلی / ویب سائٹ
اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق غنی — فوٹو: اسمبلی / ویب سائٹ

پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی و رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) مشتاق غنی کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس شکیل احمد اور جسٹس وقار احمد نے مشتاق غنی کے حفاظتی ضمانت سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

وکیل علی عظیم ایڈووکیٹ نے عدالت کو بتایا کہ نیا پاسپورٹ جاری ہونے کے بعد وہ اب لندن سے واپس آنا چاہتے ہیں، واپسی پر مشتاق غنی کی گرفتاری کا خدشہ ہے۔

جسٹس شکیل احمد نے ریمارکس دیے کہ آپ کو تاریخ دیتے ہیں، انہیں اسی دوران آنا ہوگا، حکم صوبے تک دے سکتے ہیں، مشتاق غنی کو پشاور میں ہی لینڈ کرنا ہوگا۔

بعد ازاں عدالت نے مشتاق غنی کو 22 جنوری تک لازمی وطن واپس آنے کا حکم جاری کردیا، عدالتی حکم کے مطابق 22 جنوری تک واپس نہ آنے پر حکم کو غیر فعال تصور کیا جائے گا۔

مزید ہدایت دی کہ وطن واپسی پر مشتاق غنی کو کسی کیس میں گرفتار نہ کیا جائے۔

یاد رہے کہ 27 دسمبر کو پشاور ہائی کورٹ نے اسپیکر خیبر پختونخوا اسمبلی مشتاق غنی کو نیا پاسپورٹ جاری کرنے کا حکم دے دیا تھا۔

اسی روز ہی مشتاق احمد غنی کےکاغذات نامزدگی بھی مسترد کر دیے گیے تھے۔

انہوں نے پی کے 45 سے الیکشن کے لیے کاغذات جمع کروائے تھے، تاہم مشتاق احمد غنی کی اہلیہ فرزانہ مشتاق کےکاغذات نامزدگی منظور ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025