• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ڈیوڈ وارنر کی ہیلی کاپٹر کے ذریعے گراؤنڈ میں انٹری، ویڈیو وائرل

شائع January 12, 2024
فوٹو:کرک انفو
فوٹو:کرک انفو

آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر بگ بیش لیگ 2024 کے میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے سڈنی کرکٹ اسٹڈیم پہنچ گئے۔

ڈیوڈ وارنر ہنٹر ویلی میں اپنے بھائی کی شادی کی تقریب میں شرکت کے فوری بعد ہیلی کاپٹر میں روانہ ہوئے اور مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے گراؤنڈ پہنچے۔

ان کے ہیلی کاپٹر نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں عین اس مقام پر لینڈ کیا جہاں ان کے الوداعی ٹیسٹ کے دوران ’تھینکس ڈیو‘ کا لوگو پینٹ کیا گیا تھا۔

بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر کے ذریعے ان کی آمد کی انٹری کی ویڈیو تیزی سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر وائرل ہو رہی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں یہ خبریں سامنے آئی تھیں کہ ویوڈ وارنر نے بگ بیش میچ میں شرکت کے لیے ہیلی کاپٹر بک کرالیا تاکہ اپنے بھائی کی شادی سے سیدھا اسٹیڈیم پہنچ سکیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسٹیون اسمتھ سڈنی سکسرز کی جانب سے اس سیزن میں واحد بگ بیش میچ کھیلیں گے جب کہ حریف ٹیم سڈنی تھنڈر میں ویوڈ وارنر شامل ہیں۔

ڈیوڈ وارنر نے کہا تھا کہ میں نے ہیلی کاپٹر بک کرا لیا ہے، میری پوری کوشش ہوگی کہ شادی کی تقریب سے فارغ ہوتے ہی سڈنی پہنچ کر بگ بیش میچ میں شرکت کروں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024