• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

نیوزی لینڈ ٹیم کو بڑا دھچکا، آل راؤنڈر مچل سینٹنر ٹیم سے باہر ہوگئے

شائع January 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

آج آکلینڈ میں کھیلے جانے والے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا لگ گیا، آل راؤنڈر مچل سینٹنر میں کووڈ-19 کی تصدیق ہونے کے بعد وہ ٹیم سے باہر ہوگئے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ اپنے ایکس اکاؤنٹ سے پانچ میچوں کی سیریز سے مچل سینٹنر کی عدم دستیابی کی تصدیق کے حوالے سے بیان جاری کیا۔ ’ ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ مچل سینٹنر کووڈ-19 ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد پاکستان کے خلاف نیوزی لینڈ کے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ کا حصہ نہیں ہوں گے، آل راؤنڈر اس وقت آکلینڈ کے ایک ہوٹل میں آئسولیشن میں ہیں اور اتوار 14 جنوری کو واپس ہیملٹن جائیں گے۔

مچل سینٹنر کی جگہ ایش سودھی سیریز کے افتتاحی میچ میں بلیک کیپس کے لیے واحد اسپن بولنگ آپشن رہ گئے ہیں۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آکلینڈ میں مدمقابل ہورہے ہیں، میچ پاکستانی وقت کے مطابق صبح 11 بج کر 10 منٹ پر شروع ہوگا، میچ کے لیے قومی ٹیم کی پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا گیا ہے۔

پاکستان ٹیم کی قیادت فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کریں گے جبکہ لیگ اسپنر اسامہ میر اور فاسٹ باؤلر محمد عباس آفریدی ڈیبیو کریں گے، اس کے علاوہ بطور وکٹ کیپر اعظم خان بھی میدان میں اتریں گے۔

محمد رضوان اور صائم ایوب اوپننگ کریں گے، بابر اعظم ون ڈاؤن جبکہ فخر زمان چوتھے نمبر پر بیٹنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے، شاہین آفریدی (کپتان)، محمد رضوان (نائب کپتان)، صائم ایوب، بابر اعظم، فخر زمان، افتخار احمد، اعظم خان (وکٹ کیپر)، عامر جمال، اسامہ میر، عباس آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ اسکواڈ:

کین ولیمسن، ڈیون کونوے، فن ایلن، ٹم سیفرٹ، ڈیرل مچل، گلین فلپس، مارک چیپ مین، جوش کلارکسن، میٹ ہنری، ایش سودھی، ٹم ساؤتھی، لوکی فرگوسن، ایڈم ملنے، بین سیئرز

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024