• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

تحریک لبیک پاکستان نے ملتان سے امیدواروں کا اعلان کردیا

شائع January 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے ضلع ملتان میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ جاری کردیے۔

ڈان نیوز کے مطابق این 148سے ملک اظہر احمد سندیلہ، این اے 149 سے چوہدری زاہد حمید گجر، این اے 150سے محمد حسین بابر ایڈووکیٹ،این اے 151 سے ملک بابر ڈوگر کو ٹکٹ جاری کیے گئے۔

اس کے علاوہ این اے 152 سے پیر سید عطاء اللہ شاہ بخاری، این اے 153 سے پیر سید ظہور شاہد گیلانی، پی پی 213 سے ٹکٹ سید سجاد حسین بخاری، پی پی 214 سے احسان اللہ ایڈووکیٹ، پی پی 215 سے ابرارالحق لودھی ٹی ایل پی کے امیدوار ہوں گے۔

پی پی 217 سے حاجی اختر رضا قریشی، پی پی 219 سے سلیمان الہی سہو،پی پی 220 سے الحاج عبدالغفار ڈوگر ، پی پی 221 سے عبدالقیوم راؤ ، پی پی 222 سے راجہ محمد شمیم افضل کو ٹکٹ جاری کیے گئے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024