پشاور: پی ٹی آئی نے قومی اور صوبائی نشستوں کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

شائع January 12, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی قیادت نے پشاور میں قومی اور صوبائی نشستوں کے لیے امیدواروں کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق پی ٹی آئی نے چترال میں امیدواروں کو ٹکٹ جاری کردیے، این اے ون کے لیے چترال سےعبداللطیف کو امیدوار چُن لیا۔

پی کے ون کے لیے جنرل سیٹ پرخاتون رہنما ثریا بی بی امیدوار ہونگی، پی کے 2 کے لیے مہتر چترال فتح علی ناصر کو اپنا امیدوار نامزد کر دیا ہے۔

این اے 149 سے سابق رکن قومی اسمبلی عامر ڈوگر جبکہ حلقہ پی پی 215 سے معین ریاض قریشی پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

اس کےعلاوہ پشاور سے شاندانہ گلزار، ساجد نواز اور ارباب عامر قومی اسمبلی جبکہ محمود جان، تیمور جھگڑا سمیت دیگر صوبائی نشستوں پر پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

ارباب شیر علی اور آصف خان بھی پشاور سے قومی اسمبلی کی نشست کیلئے پی ٹی آئی کی ٹکٹ سے میدان میں اتریں گے۔

پشاور کی نشستوں پر محمود جان، تیمور جھگڑا، کامران بنگش اور ارباب جہانداد صوبائی اسمبلی کیلئے پی ٹی آئی کے امیدوار ہوں گے۔

فضل الہٰی، حامدالحق، عاصم خان، میناخان اورعلی زمان بھی پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر صوبائی نشستوں کیلئے میدان میں اتریں گے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے ملک شہاب، سمیع اللہ، شیرعلی آفریدی، نورین عارف کو بھی صوبائی نشستوں کے ٹکٹ مل گئے تاہم شیرافضل مروت کوٹکٹ نہیں دیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 7 جنوری 2025
کارٹون : 6 جنوری 2025