• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

سینیئر اداکار خالد بٹ انتقال کر گئے

شائع January 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

فلموں، ٹیلی وژن اور تھیٹر کے سینیئر و پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ اداکار خالد بٹ 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

ڈان نیوز کے مطابق خالد بٹ طویل عرصہ سے شدید علیل تھے، وہ 11 جنوری کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

خالد بٹ نے اپنے کیرئیر کا آغاز 1970 کی دہائی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے طور پر کیا۔

فلموں میں ہدایت کاری کے ساتھ ساتھ وہ فلموں میں کام بھی کرتے رہے۔

اگرچہ خالد بٹ نے فلموں سمیت تھیٹر میں بھی خوب کام کیا لیکن ٹی وی ڈراموں میں اداکاری نے انہیں شہرت کی بلندیوں پر پہنچایا۔

سینیئر اداکار کے انتقال پر شوبز شخصیات سمیت ان کے مداحوں نے اظہار افسوس کرتے ہوئے ان کی مغفرت کے لیے دعائیں بھی کیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024