• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

ریشم کی چنگچی پر’تینوں موج کراواں’ کی ویڈیو وائرل

شائع January 11, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی کی مقبول اداکارہ ریشم کی حال ہی میں شوٹنگ کے دوران چنگچی رکشہ پر بیٹھ کر سیر کرنے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ریشم کو گلابی لباس میں چنگچی پر بیٹھ کر سفر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کو پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے پرانے علاقوں میں تاریخی عمارتوں کے گرد چنگچی پر سیر کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی اسی دن کی دیگر ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں، جن سے معلوم ہوتا ہے کہ اداکارہ نے کسی پروجیکٹ کی شوٹنگ کے دوران چنگچی پر سفر کیا۔

ریشم کی وائرل ہونے والی ویڈیوز میں انہیں ہولی وڈ کردار بار بی سے متاثر ہوکر گلابی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ کی گلابی لباس میں لاہور کے سیر سپاٹے اور وہاں کے ہوٹلوں پر روایتی کھانا کھانے کی تصاویر اور ویڈیوز بھی وائرل ہوگئیں۔

اداکارہ کی جانب سے چنگچی پر بیٹھ کر سفر کرنے کی ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد بعض صارفین نے ان پر تنقید بھی کی اور لکھا کہ ان کے لیے چنگچی رکشہ پر بیٹھنا بھی تفریح ہوتی ہے جب کہ یہ سواری عام انسانوں کےلیے ضرورت ہوتی ہے۔

کچھ صارفین نے اداکارہ کی تعریفیں بھی کیں اور لکھا کہ وہ اچھی شخصیت کی خوش مزاج خاتون ہیں اور غریبوں میں کھانا بھی تقسیم کرتی ہیں۔

اداکارہ کی چنگچی رکشے پر سواری کرنے کی ویڈیو پر سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے عارف لوہار کے مقبول گانے ’آ تینوں موج کراواں‘، تینوں سیر کراواں کی آڈیو لگائی، جس سے اداکارہ کی ویڈیوز وائرل ہوگئیں۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024