• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

فواد چوہدری نے کاغذات نامزدگی سے متعلق ٹربیونل کے فیصلے کو چیلنج کردیا

شائع January 11, 2024
الیکشن ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو خارج کردیا تھا۔— فائل فوٹو: پی آئی ڈی
الیکشن ٹریبونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو خارج کردیا تھا۔— فائل فوٹو: پی آئی ڈی

پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما و سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے ایپلٹ ٹربیونل کی جانب سے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل خارج کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقرنجفی کی سربراہی میں فل بینچ کل درخواست پر سماعت کرے گا ۔

سابق وفاقی وزیر نے مؤقف اپنایا کہ ایپلٹ ٹربیونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا ہے۔

انہوں نے استدعا کی کہ عدالت ایپلٹ ٹربیونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹربیونل نے سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل کو خارج کردیا تھا۔

فواد چوہدری کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 60 اور این اے 61 سے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025