• KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:31pm Asr 4:13pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 12:07pm Asr 3:27pm

شاہ رخ خان اسٹائل میں ڈانس کرنے کی ہانیہ عامر کی ویڈیو وائرل

شائع January 11, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

اپنی ویڈیوز، تصاویر اور فیشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈز میں رہنے والی ہانیہ عامر کی شاہ رخ خان کے اسٹائل میں ڈانس کرنے کی ویڈیو نے دھوم مچادی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں ہانیہ عامر کو شاہ رخ خان کے گانے زندہ بندہ پر ڈانس کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں ہانیہ عامر گاڑی میں ڈانس کرتی دکھائی دیتی ہیں اور وہ شاہ رخ خان کے ڈانس اسٹائل میں رقص کرتی دکھائی دیتی ہیں۔

انہوں نے مذکورہ ویڈیو کلپ اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی تھی، جس کے بعد وہ وائرل ہوگئی اور متعدد سوشل میڈیا پیجز کی جانب سے اسے شیئر کیا گیا۔

اداکارہ کی کار میں شاہ رخ خان کے اسٹائل کی ڈانس ویڈیو پر صارفین نے تنقید کرتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہیں شہرت کی بوکھی قرار دیا۔

صارفین نے ان پر تنقید کرتے ہوئے انہیں پاگل بھی قرار دیا اور لکھا کہ یہ اپنی ہر چیز سوشل میڈیا پر شیئر کردیتی ہیں۔

ہانیہ عامر نے شاہ رخ خان کے جس گانے کے اسٹائل پر ڈانس کیا، وہ بہت وائرل ہوا تھا اور سوشل میڈیا پر دنیا بھر کے شائقین نے اسی گانے کے اسٹائل پر اپنی ڈانس ویڈیوز کو شیئر کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024