• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

آر جے شاپنگ مال آتشزدگی کیس: ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

شائع January 11, 2024
—فائل فوٹو: ڈان نیوز
—فائل فوٹو: ڈان نیوز

کراچی کی مقامی عدالت نے راشد منہاس روڈ پر واقع آر جے شاپنگ مال آتشزدگی کیس کے ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد کردی۔

عدالت نے آتشزدگی کیس میں گرفتار 8 ملزمان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ضمانت مسترد کی۔

عدالت نےملزمان کی درخواست ضمانت پر 3 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر کو آر جے شاپنگ مال میں لگنے والی آگ کا عبوری چالان عدالت میں جمع کرایا گیا تھا جس میں آر جے شاپنگ مال انتظامیہ اور بلڈر کو واقعے کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا۔

چالان کے مطابق آگ دوسری منزل پر موجود فوڈ کورٹ میں لگی تھی، فوڈ کورٹ کا مالک شاپنگ مال کے مالک رفیق جاپان والا کا بھائی حنیف جاپان والا ہے جو واقعے کے بعد سے مفرور ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ دیکھا جائے عمارت کا نقشہ کس نے منظور کیا، جبکہ شارٹ سرکٹ سے لگنے والی آگ کے فوری بعد لفٹ کا دروازہ بند کردیا گیا جس سے لفٹ میں سوار تمام افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

چالان کے مطابق سول ڈیفنس، کنٹونمنٹ بورڈ، ایس بی سی اے کو بیانات قلمبند کروانے کے لیے نوٹس ارسال کردیے گئے ہیں جہاں سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شاپنگ پلازہ کو بغیر اجازت تعمیر پر جون میں جرمانہ بھی ہوچکا، فائر فائٹر افسر کی رپورٹ سے ثابت ہوا کہ مال میں کوئی ہنگامی دروازہ یا حفاظتی آلات موجود نہیں تھے۔

واضح رہے کہ 25 نومبر کو کراچی میں راشد منہاس روڈ پر شاپنگ مال میں آگ لگنے کے سبب دھوئیں کے باعث دم گھٹنے سے 11 افراد جاں بحق اور 22 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

فائر بریگیڈ کی جانب سے تیار کردہ ابتدائی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شاپنگ مال میں عوام کے تحفظ کا کوئی نظام موجود نہیں تھا۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024