• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے جواب طلب

شائع January 11, 2024
9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا —فائل فوٹو: ایکس
9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا —فائل فوٹو: ایکس

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی کارکن صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کل جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی نے صنم جاوید کی درخواست پر سماعت کی۔

پی ٹی آئی کارکن کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ان کے کاغذات ایک قومی اور دو صوبائی اسمبلی کی نشستوں سے مسترد ہوئے، ریٹرنگ افسر اور ٹربیونل نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

استدعا کی گئی کہ عدالت ٹربیونل اور ریٹرننگ افسران کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

واضح رہے کہ 9 مئی مقدمات میں گرفتار صنم جاوید نے جیل سے الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا اور اسی سلسلے میں کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

تاہم ریٹرننگ افسر نے ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیے تھے جس کے بعد صنم جاوید کی جانب سے آر او کے اس فیصلے کے خلاف ایپلٹ ٹربیونل میں اپیل دائر کی گئی تھی جسے ٹربیونل نے خارج کردیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025