• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

پشاور ہائی کورٹ میں مشتعل افراد کا پی ٹی آئی کے امیدوار فضل خان پر حملہ

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

پشاور ہائی کورٹ میں مشتعل افراد نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار فضل خان پر حملہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایمل ولی کے خلاف درخواست دینے والے پی ٹی آئی کے رکن فضل محمد خان پر مشتعل افراد نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا۔

فضل محمد خان نے عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ایمل ولی خان کے خلاف توہینِ عدالت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، آج صبح وہ درخواست پر سماعت کے موقع پر ہائی کورٹ پہنچے تھے۔

اس دوران عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے کارکنان نے سابق ایم این کے سر پر تھپڑ برسائے، جس کے بعد بھگڈر مچ گئی، اس دوران فضل خان نے بھاگ کر اپنی جان بچائی۔

یاد رہے کہ اے این پی کے صوبائی صدر ایمل ولی خان کے خلاف پشاور ہائی کورٹ میں توہین عدالت کی درخواست دائر ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق توہین عدالت کی درخواست پی ٹی آئی کے سابق ممبر قومی اسمبلی فضل محمد خان نے بیرسٹر سروس شاہ کی وساطت سے دائرکی،

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ ایمل ولی خان ایک سیاسی جماعت کے صوبائی صدر ہیں، انہوں نے پشاور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کےخلاف غیر شائستہ الفاظ کا استعمال کیا، ایمل ولی نے اپنے سوشل میڈیا اکاونٹ ’ایکس‘ پر بھی چیف جسٹس پر بے بنیاد الزامات لگائے ہیں۔

درخواست کے مطابق ایمل ولی خان نے نہ صرف الزامات لگائے بلکہ انہوں نے چیف جسٹس کو دھمکی دی اور عدلیہ کو دباؤں میں لانے کی کوشش کی، درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایمل ولی خان توہین عدالت کے مرتکب ہوئے ہیں لہذا ان کے خلاف کارروائی کی جائے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024