• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

فواد خان نے ماہرہ خان کے ساتھ کام نہ کرنے کی وجہ بتادی، ویڈیو وائرل

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نامور اداکار فواد خان نے خوبرہ اداکارہ ماہرہ خان کے ساتھ محدود کام کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ ان کا ماہرہ کے ساتھ عزت کا رشتہ قائم ہے جو وہ کام کی وجہ سے خراب نہیں کرنا چاہتے، انہوں نے اداکارہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بہت لگن رکھتی ہیں، وہ ایک مشین کی طرح کام کرتی ہیں۔

فواد خان کی اداکارہ صنم سعید اور ماہرہ خان کی تعریف کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پروائرل ہورہی ہے، حال ہی میں اداکار نے احمد علی بٹ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ 2011 میں ٹی وی اسکرین کی مقبول جوڑی فواد خان اور ماہرہ خان نے ایک ساتھ بلاک بسٹر ڈراما سیریل ’ہمسفر‘ میں کام کیا تھا جسےآج بھی کئی لوگ پسند کرتے ہیں، یہ ڈراما پاکستان سمیت بھارت اور بنگلادیش میں بھی کافی مقبول ہوا تھا۔

اسی ڈرامے کے اگلے سال فواد خان نے صنم سعید کے ساتھ ایک اور بلاک بسٹر ڈراما زندگی گلزار ہے میں کام کیا، جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا تھا، ان مقبول سیریلیز کے بعد فواد خان نے دونوں اداکاروں کے ساتھ کام نہیں کیا۔

ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہ کرنے کی وجہ پر بات کرتے ہوئے فواد خان نے کہا کہ جب دو فنکار ایک ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں تو اس سے اُن کی ڈیمانڈ کم ہوجاتی ہے، اسی طرح اگر ان دونوں کے درمیان عزت کا رشتہ قائم ہے اور یہ رشتہ اتنا گہرا ہے کہ اگر اب وہ دونوں ایک ساتھ کام کریں گے تو انہیں زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب آپ کسی ایسے انسان کے ساتھ زیادہ کام کرتے ہیں جس کے ساتھ آپ کا عزت کا رشتہ قائم ہو تو پھر آپ کے تعلقات پیچیدہ ہوجاتے ہیں۔

اداکار نے کہا کہ وہ اسی وجہ سے ماہرہ خان کے ساتھ زیادہ کام نہیں کرتے کیونکہ ہم ان کا ماہرہ خان کے ساتھ عزت کا رشتہ ہے جو وہ خراب نہیں کرنا چاہتے۔

فواد خان نے ماہرہ خان کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے کام سے بہت لگن رکھتی ہیں، وہ ایک مشین کی طرح کام کرتی ہیں، بہت زیادہ محنت کرتی ہیں اور وہ ان کے کام کے جذبے سے بہت متاثر ہیں۔

فواد خان نے کہا کہ ماہرہ خان اداکاری کرنے کے لیے ہی بنی ہیں، وہ امریکی اداکارہ میریلن مونرو کی طرح قابل ہیں۔

اسی پروگرام کے دوران فواد خان نے صنم سعید کی بھی تعریف کی، انہوں نے کہا کہ صنم سعید بہترین اداکارہ ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024