• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بابر، رضوان بہترین اوپننگ جوڑی مگر دیگر کو بھی آزمانا چاہیے، شاہین آفریدی

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: آئی سی سی
فائل فوٹو: آئی سی سی

قومی ٹیم کے لیے ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے نئے کپتان شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم اور محمد رضوان کی اوپننگ جوڑی بہترین ہے لیکن ورلڈکپ سے قبل اوپننگ کے لیے مختلف کمبی نیشن آزمانا ہوں گے۔

آکلینڈ میں نیوزی لینڈ کے خلاف کل (12 جنوری) سے شروع ہونے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز کی ٹرافی کی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہین شاہ آفریدی نے ٹیم میں ہر کھلاڑی کی پوزیشن کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ’کچھ نوجوان کرکٹرز کم بیک کررہے ہیں جیسا کہ اعظم خان، عامر جمال اور صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ اور عباس آفریدی شامل ہیں، ہم امید کر رہے ہیں کہ ورلڈ کپ سے قبل ان پانچ ٹی ٹوئنٹی اور آئندہ ٹی ٹوئنٹی میچز میں انہیں موقع دیا جائے گا۔‘

بابر اعظم اور محمد رضوان کو پاکستان کی بہترین اوپننگ جوڑی قرار دیتے ہوئے شاہین آفریدی نے ورلڈ کپ سے قبل ہونے والے 17 میچوں میں مختلف کمبی نیشن کا جائزہ لینے کی ضرورت پر زور دیا۔

شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ بابر اور رضوان ہمیشہ پاکستان کے لیے بہترین اوپننگ جوڑی ہیں اور رہیں گے، ورلڈ کپ سے پہلے ہم 17 میچز کھیلیں گے اور اوپننگ کے لیے ہمیں کمبی نیشن آزمانا چاہیے اور یہ جاننے کی کوشش کرنی چاہیے کہ کون سا کھلاڑی کس پوزیشن پر فٹ ہوتا ہے، اس میں کچھ تبدیلیاں ہو سکتی ہیں لیکن کوشش ہو گی کہ ٹیم کا کمبی نیشن دورہ انگلینڈ سے پہلے فائنل ہو’۔

ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی پر بات کرتےہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیے بہت دلچسپ چیلنج اور فخر کا لمحہ ہے، پہلی بار کپتانی کرنا آسان نہیں ہے بلکہ یہ ایک نیا چیلنج ہے، ہمارا نیوزی لینڈ کے خلاف بہت اچھا ٹریک ریکارڈ ہے لیکن وہ دنیا کی بہترین ٹیموں میں سے ایک ہیں اس لیے ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔‘

فاسٹ باؤلرز کے لیے چیلنجز پر بات کرتےہوئے شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ’بطور فاسٹ باؤلر میں سمجھتا ہوں کہ سیدھی باؤنڈری بہت چھوٹی ہے، یہ آسان نہیں ہے۔‘

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024