• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:14am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:41am Sunrise 7:10am

بابر ورلڈ کلاس کرکٹر ہے، ہم جانتے ہیں وہ بہت بڑا خطرہ ہے، کین ولیمسن

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: ایکس
فائل فوٹو: ایکس

نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے بابر اعظم کی حمایت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں ’ورلڈ کلاس کرکٹر‘ قرار دیا اور زور دیا کہ انہیں یقین ہے کہ بابر اپنی فارم دوبارہ حاصل کر لیں گے۔

آکلینڈ میں ٹی 20 سیریز کے لیے ٹرافی رونمائی کے بعد پریس کانفرنس میں کین ولیمسن نے کہا کہ ’بابر اعظم ایک ورلڈ کلاس کرکٹر ہے، وہ دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک ہیں، اور مجھے یقین ہے کہ وہ بہتری لاتے رہیں گے، ہم جانتے ہیں کہ وہ ہمارے لیے ایک بڑا خطرہ ہوسکتے ہیں۔‘

آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی حالیہ 0-3 کی ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بارے میں بات کرتے ہوئے کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان کے پاس ہمیشہ ایک بہترین موقع ہوتا ہے، وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی مضبوط حریف ٹیم ہے اور اس فارمیٹ میں وہ دیگر ٹیموں کے لیے خطرہ بن سکتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم مستقل طور پر عالمی سطح پر بہترین ٹیموں میں سے ایک ہے، جو تمام حالات میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہی ہے،اس لیے اس سیریز میں ہم اچھے کھیل کی توقع کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ’ہم نے گزشتہ ورلڈ کپ سے قبل سہ فریقی سیریز کھیلی تھی، پاکستان نے فتح حاصل کی تھی اور اب وہ بہت آگے نکل چکے ہیں اس لیے ہم ان کی صلاحیتوں سے بخوبی واقف ہیں۔‘

پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل 12 جنوری کو نیوزی لینڈ کے شہر آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پاک-نیوزی لینڈ مکمل شیڈول:

پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ - 12 جنوری 2024 ایڈن پارک، آکلینڈ میں

دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 14 جنوری 2024 سیڈن پارک، ہیملٹن میں

تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ - 17 جنوری 2024 یونیورسٹی اوول، ڈنیڈن میں

چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ - 19 جنوری 2024 ہیگلے اوول، کرائسٹ چرچ میں

پانچواں ٹی ٹوئنٹی میچ - 21 جنوری 2024 ہیگلے اوول کرائسٹ چرچ میں

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024