• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:07pm
  • LHR: Maghrib 5:10pm Isha 6:33pm
  • ISB: Maghrib 5:12pm Isha 6:37pm

عالمی عدالت میں اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کے نسل کشی کے مقدمے کی سماعت آج ہوگی

شائع January 11, 2024
فائل فوٹو: اے ایف پی
فائل فوٹو: اے ایف پی

عالمی عدالت انصاف اسرائیل کے خلاف فلسطینیوں کی نسل کشی کے مقدمے پر آج سے سماعت شروع کرے گی، پاکستان نے جنوبی افریقہ کی جانب سے دائر درخواست کا خیرمقدم کیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں اداروں کی رپورٹ کے مطابق جنوبی افریقہ نے عالمی عدالتِ انصاف میں دائر درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ غزہ میں حملوں کے ذریعے اسرائیل فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

درخواست میں غزہ میں جاری اسرائیلی فوجی آپریشن کو ہنگامی طور پر معطل کرنے کی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب اسرائیل نے کہا ہے کہ ان کے حکام الزامات کا دفاع کرنے کے لیے عدالت میں پیش ہوں گے۔

اقوامِ متحدہ میں پاکستان کے قائم مقام مستقل مندوب عثمان جدون نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے متعلق قانونی مؤقف کا انتظار ہے۔

یاد رہے کہ 29 دسمبر 2023 کو جنوبی افریقہ نے غزہ میں فلسطینیوں کے خلاف نسل کشی کے جرائم کا الزام عائد کرتے ہوئے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کیا تھا اور اسرائیل کے خلاف درخواست دائر کی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اسرائیل کی جانب سے جاری بمباری میں غزہ میں شہدا کی مجموعی تعداد 23 ہزار 300 سے تجاوز کرگئی جبکہ بچے اور خواتین سمیت ہزاروں افراد زخمی ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 5 نومبر 2024
کارٹون : 4 نومبر 2024