• KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:57am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:36am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:44am Sunrise 7:13am

بحریہ ٹاؤن کیس: عدالتی حکم پر 41 ارب روپے حکومتِ سندھ کو موصول

شائع January 11, 2024
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون انتظامیہ کوقسط وار رقم عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک
سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاون انتظامیہ کوقسط وار رقم عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا—فائل فوٹو: شٹراسٹاک

بحریہ ٹاؤن کیس میں عدالتی حکم پر 41 ارب 25 کروڑ 90 لاکھ روپے حکومتِ سندھ کو مل گئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عدالتی احکامات کے بعد اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے سپریم کورٹ میں جمع رقم حکومت سندھ کے اکاونٹ میں منتقل کردی۔

نجی ہاؤسنگ اسکیم میں مبینہ بدعنوانی پر سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن انتظامیہ کوقسط وار رقم عدالت میں جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

یاد رہے کہ گزشتہ برس نومبر میں سپریم کورٹ کے حکم پر بحریہ ٹاؤن کراچی کی جانب سے سپریم کورٹ میں جمع کرائے گئے کُل 65 ارب روپے میں سے حکومتِ سندھ کو 6 ارب روپے کی پہلی قسط موصول ہوئی تھی۔

2019 میں سپریم کورٹ نے بحریہ ٹاؤن کی جانب سے کراچی کی سپر ہائی وے پر 16 ہزار 896 ایکڑ اراضی حاصل کرنے کے لیے 7 برس کی مدت میں 460 ارب روپے ادا کرنے کی پیشکش کو قبول کر لیا تھا۔

تاہم بحریہ ٹاؤن نے گزشتہ برسوں کے دوران تقریباً 65 ارب روپے کی رقم جمع کرائی اور بعدازاں بقایہ رقم کے تصفیے کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا تھا۔

تاہم عدالت عظمیٰ نے فیصلہ دیا کہ بحریہ ٹاؤن نے سپریم کورٹ کے اکاؤنٹ میں وہ قسطیں جمع نہیں کرائیں جو اس نے ایک مخصوص وقت تک ادا کرنے پر رضامندی ظاہر کی تھی لہٰذا بحریہ ٹاؤن کو نادہندہ تصور کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 4 جنوری 2025
کارٹون : 3 جنوری 2025