• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

پی ٹی آئی کو ’بلے‘ کے نشان کی واپسی: اکبر ایس بابر کا فیصلے کےخلاف سپریم کورٹ جانے کا اعلان

شائع January 10, 2024
اکبر ایس بابر نے کہا کاش میں پی ٹی آئی کی طرح لاڈلہ ہوتا تو ہر عدالت میں گھس جاتا — فائل فوٹو: ڈان نیوز
اکبر ایس بابر نے کہا کاش میں پی ٹی آئی کی طرح لاڈلہ ہوتا تو ہر عدالت میں گھس جاتا — فائل فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے بانی رکن اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس دینے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

ڈان نیوز کے پروگرام ’لائیو ود عادل شاہ زیب‘ میں گفتگو کرتے ہوئے اکبر ایس بابر نے کہا کہ ’ہمیں پشاورہائی کورٹ کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نشاندہی کے باوجود پشاور ہائی کورٹ نے ہمیں نوٹس نہیں دیا‘۔

انہوں نے کہا کہ ’پشاورہائی کورٹ نے ہمیں سنے بغیر فیصلہ دیا، کاش میں پی ٹی آئی کی طرح لاڈلہ ہوتا تو ہر عدالت میں گھس جاتا‘۔

ان کا کہنا تھا کہ پشاورہائی کورٹ کے فیصلے کو سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے۔

واضح رہے کہ آج پشاور ہائی کورٹ نے انتخابی نشان کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کو ’بلے‘ کے نشان پر الیکشن لڑنے کی اجازت دی تھی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ارشد علی نے پی ٹی آئی انٹرا پارٹی انتخابات اور انتخابی نشان کیس کی سماعت کی تھی۔

فیصلے کے تناظر میں الیکشن کمیشن نے اپنا اہم اجلاس کل طلب کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025