• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

شدید سردی، نمونیہ پھیلنے کا معاملہ: پنجاب بھر میں چھوٹی کلاسز کی چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع

شائع January 10, 2024
اسکولوں میں بڑی کلاسز کے طلبہ کے لیے ماسک پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے — فائل فوٹو: مرزا خرم شہزاد
اسکولوں میں بڑی کلاسز کے طلبہ کے لیے ماسک پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے — فائل فوٹو: مرزا خرم شہزاد

شدید سردی کے باعث بچوں میں نمونیہ پھیلنے کی وجہ سے پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پلے گروپ، نرسری اور پریپ کلاسز کی چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی۔

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے چھٹیوں میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹی فکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں پلے گروپ، نرسری اور پریپ کلاسز کی چھٹیوں میں 19 جنوری تک توسیع کردی گئی ہے۔

اسکولوں میں بڑی کلاسز کے طلبہ کے لیے ماسک پہننا ضروری قرار دے دیا گیا ہے۔

بچوں کو یونیفارم کے علاوہ گرم کپڑے پہننے کی بھی اجازت ہوگی جبکہ 19 جنوری تک اسکولوں میں کسی قسم کا کوئی امتحان نہیں لیا جائے گا۔

نوٹی فکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ تمام اسکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی اور آؤٹ ڈور سرگرمیاں بھی معطل رہیں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024