• KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:09pm Maghrib 5:45pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

کسی بھی قسم کے الیکشن ہوں، (ن) لیگ والے بھاگ جاتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری

شائع January 10, 2024
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ڈرنے والے نہیں، جھکنے والے نہیں — فوٹو: ڈان نیوز
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ڈرنے والے نہیں، جھکنے والے نہیں — فوٹو: ڈان نیوز

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ایک بار پھر مسلم لیگ (ن) پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی بھی قسم کے الیکشن ہوں، (ن) لیگ والے بھاگ جاتے ہیں۔

لاہور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ’سنا تھا پنجاب میں مسلم لیگ (ن) کا راج ہے لیکن نظر نہیں آرہا، ان کے امیدوار کون ہیں؟ مجھے بھی نہیں معلوم کون ہیں؟‘

ان کا کہنا تھا کہ ’کسی بھی قسم کے الیکشن ہوں، ن لیگ والے بھاگ جاتے ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’کیا تحریک انصاف کے امیدوار نظر آرہے ہیں؟ صرف پیپلز پارٹی الیکشن کے لیے تیار ہے‘۔

ان کا کہنا تھا کہ ’میں قومی اسمبلی میں عوام کی نمائندگی کروں گا، میں پوری دنیا میں پاکستان کی نمائندگی کروں گا، آئندہ انتخابات کے لیے آپ نے خوب محنت کرنی ہے، آپ نے دنیا کو بتانا ہے کہ لاہور بھٹو کا تھا، ہے اور رہے گا‘۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم گھبرانے والے نہیں، ڈرنے والے نہیں، جھکنے والے نہیں، وعدہ کرتا ہوں موقع ملا تو تنخواہ میں اضافہ کروں گا، 300 یونٹ تک بجلی صارفین کو مفت فراہم کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں معیاری اور مفت علاج گاہیں بنواؤں گا، ہم بےنظیر کسان کارڈ، یوتھ کارڈ لے کر آئیں گے، یہ پیپلز پارٹی کا منصوبہ ہے، میں پاکستان سے بھوک مکاؤ پروگرام شروع کروں گا، ہم عوامی معاشی معاہدے سے غربت، بےروزگاری کا مقابلہ کریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کا مقابلہ کسی سیاسی جماعت سے نہیں، غربت اور بیروزگاری سے ہے، جبکہ 8 فروری کو انتقامی سیاست کو دفن کر دوں گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024