• KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:51am Sunrise 7:12am
  • LHR: Fajr 5:31am Sunrise 6:58am
  • ISB: Fajr 5:39am Sunrise 7:09am

ہمیشہ سے علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہوں، شریا گھوشال

شائع January 10, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

بھارتی گلوکارہ شریا گھوشال نے انکشاف کیا ہے کہ وہ ہمیشہ سے پاکستانی گلوکار علی ظفر کی بڑی مداح رہی ہیں۔

انہوں نے اپنی مختصر ٹوئٹ میں جہاں خود کو پاکستانی گلوکار کا مداح قرار دیا، وہیں انہوں نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آنے والی بھارتی فلم کراک میں انہوں نے علی ظفر کے تیار کیے گئے گانے کو گایا ہے جو کہ ان کے لیے اعزاز ہے۔

شریا گھوشال نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ انہوں نے فلم کے لیے علی ظفر کا گانا دل جھوم جھوم چلے گایا ہے جو کہ ان کے لیے اعزاز ہے۔

بھارتی گلوکارہ نے لکھا کہ وہ اپنی اور دیگر گلوکاروں کی آواز میں ریکارڈ کرائے گئے علی ظفر کے گانے کو سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

علی ظفر نے بھی شریا گھوشال کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا اور انہیں اپنے دور کی بہترین گلوکارہ بھی قرار دیا۔

علی ظفر نے امید ظاہر کی کہ انہوں نے اور دیگر بھارتی گلوکاروں نے ان کے گانے دل جھوم جھوم کے ساتھ انصاف کیا ہوگا اور اسے اسی طرح شاندار انداز میں گایا ہوگا اور وہ بھی گانے کو سننے کے لیے بیتاب ہیں۔

شریا گھوشال کی ٹوئٹ کو بھارتی گلوکار وشال مشرا نے بھی ری ٹوئٹ کیا اور انہوں نے بھی دل جھوم جھوم گانے کو اپنا پسندیدہ ترین گانا قرار دیا اور لکھا کہ وہ اس بات پر انتہائی خوش ہیں کہ انہوں نے اپنی پسندیدہ گلوکارہ شریا گھوشال کے ہمراہ مذکورہ گانا گایا۔

ساتھ ہی انہوں نے بھی علی ظفر کے لیے محبتوں اور پیار کا اظہار کیا اور اپنی ٹوئٹ میں گلوکارہ تنشک باغچی کو بھی مینشن کیا، جنہوں نے ان کے ہمراہ مذکورہ گانا گایا ہے۔

یہ واضح نہیں ہے کہ بھارتی گلوکاروں کی آواز میں علی ظفر کے تیار کیے گئے گانے کو کب تک ریلیز کیا جائے گا، تاہم امکان ہے کہ اسے جلد ہی ریلیز کردیا جائے گا۔

علی ظفر نے دل جھوم جھوم کو ابتدائی طور پر 2011 میں ریلیز کیا تھا، تاہم ایک سال قبل انہوں نے اسی گانے کا ریمیکس بھی ریلیز کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 20 دسمبر 2024
کارٹون : 19 دسمبر 2024