• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

اپنی مرضی سے ’سنگل‘ نہیں ہوں، اداکارہ میرا

شائع January 10, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماضی میں اپنے شادی، تکذیب نکاح اور تعلقات کی وجہ سے خبروں میں رہنے والی اداکارہ میرا نے کہا ہے کہ وہ اپنی مرضی سے ’سنگل‘ زندگی نہیں گزار رہیں۔

حال ہی میں میرا نے اداکارہ صاحبہ کے پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے شوبز کیریئر سمیت اپنی شادی اور تعلقات پر بھی کھل کر بات کی۔

پوڈکاسٹ میں بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ان پر سوشل میڈیا پر ہونے والی تنقید اور مذاق کا کوئی اثر نہیں ہوتا، کیوں کہ وہ سوشل میڈیا کو فالو ہی نہیں کرتی۔

میرا کے مطابق وہ ٹی وی دیکھتی ہیں نہ اخبار پڑھتی ہیں اور نہ ہی وہ سوشل میڈیا کو فالو کرتی ہیں، اس لیے انہیں ٹرینڈز اور خود پر ہونے والی تنقید اور مذاق کا پتہ ہی نہیں چلتا اور نہ ہی ان پر اس کا اثر پڑتا ہے۔

تاہم انہوں نے کہا کہ لوگ ان پر بہت تنقید کرتے ہیں، ان کے حوالے سے نامناسب باتیں کہتے ہیں اور وہ ایسی باتوں پر کوئی جواب دینا نہیں چاہتیں، خاموشی سب سے بڑا ہتھیار ہوتی ہے۔

پروگرام میں بات کرتے ہوئے میرا نے کہا کہ بہت سارے قریبی لوگ مشکل وقت میں ان سے دور ہوگئے جب کہ بہت سارے انجان دوست انہیں مشکل وقت میں کام آئے اور انہیں دور ہونے والے سب لوگ یاد ہیں، تاہم انہوں نے کسی کا نام نہیں بتایا۔

ان کے مطابق ان کے بہت سارے قریبی دوست پاکستان سے باہر رہتے ہیں اور وہ بھی زندگی کا بہت سارا وقت متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کی ریاست دبئی اور امریکا سمیت دیگر ممالک میں گزارتی ہیں۔

شادی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر میرا نے کہا کہ وہ ’سنگل‘ یعنی شادی کے بغیر زندگی اپنی مرضی سے نہیں گزار رہیں۔

اسی حوالے سے انہوں نے مزید کہا کہ ایسی بات نہیں ہے کہ انہیں شادی کے لیے کوئی شخص ملا ہی نہیں لیکن یہ حقیقت ہے کہ لوگ انہیں نہیں سمجھتے اور جانتے، وہ حقیقی زندگی میں اسکرین پر نظر آنے والی زندگی سے مختلف ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ کب شادی کریں گی، اس کا جواب دینا بہت مشکل ہے لیکن یہ ضرور ہے کہ ان سے ملنے والے لوگ انہیں نہیں جانتے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024