• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

گدو پاور اسٹیشن میں حالیہ خرابی کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل

شائع January 10, 2024
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پانچ سو کے وی لائنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے شنٹ ری ایکٹر کے موجودہ اسٹیٹس کو بھی دیکھے گی—فائل فوٹو
ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پانچ سو کے وی لائنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے شنٹ ری ایکٹر کے موجودہ اسٹیٹس کو بھی دیکھے گی—فائل فوٹو

پاور ڈویژن نے ملک بھر میں طویل لوڈشیڈنگ کا باعث بننے والی گدو پاوراسٹیشن کی حالیہ خرابی کے معاملے کی تحقیقات کے لیے 2 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی۔

ڈان نیوز کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ گدو پاور اسٹیشن میں حالیہ خرابی کی تحقیقات کے لیے پاور ڈویژن نے علی زین کی سربراہی میں 2 کمیٹی تشکیل دی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق کمیٹی میں انرجی ایکسپرٹ فیاض چوہدری بطور رکن شامل ہیں، کمیٹی گدو پلانٹ کے پانچ سو کے وی سوئچ یارڈ میں دھماکے کی وجوہات، گدو پاور پلانٹ میں انفراسٹرکچر بہتری کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور گزشتہ برسوں میں پاور پلانٹ میں خرابیوں کے بعد بہتری کے اقدامات کی تحقیقات کرے گی-

ذرائع کا کہنا ہے کہ کمیٹی پانچ سو کے وی لائنوں کو کنٹرول کرنے کے لیے شنٹ ری ایکٹر کے موجودہ اسٹیٹس کو بھی دیکھے گی۔

تربیت یافتہ اسٹاف کی کمی کی وجہ سے سوئچ یارڈ میں دھماکا ہونے کی تحقیقات کی جائیں گی اور ٹرپنگ کے باعث بریک ڈاؤن کے ذمہ داروں کا تعین بھی کرے گی۔

اطلاعات کے مطابق شدید دھند سے بجلی کی ترسیل کا نظام متاثر ہوا تھا جس کے باعث گدو کے قریب این ٹی ڈی سی کی ٹرانسمشن لائنز ٹرپ کرگئیں تھیں۔

شدید دھند کے باعث 5 سو 50 اور 220 کے وی کی لائنوں کو نقصان پہنچا، ٹرپنگ سے پانچ سو کے وی کے سرکٹ بریکر کو بھی نقصان پہنچا، دھند کے باعث 220 کے وی، 132 کے وی اور 500 کے وی کے گرڈ اسٹیشن ٹرپ کر گئے تھے-

اسی دوران ہائیڈل جنریشن میں کمی آئی جس سے نظام میں توازن پیدا کرنے میں رکاوٹیں پیدا ہوئیں۔

پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ این ٹی ڈی سی سسٹم کو ان موسمی حالات اور کم ہائیڈل جنریشن کی وجہ سے ایک مشکل وقت کا سامنا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024