• KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm
  • KHI: Maghrib 6:03pm Isha 7:23pm
  • LHR: Maghrib 5:20pm Isha 6:46pm
  • ISB: Maghrib 5:21pm Isha 6:49pm

کراچی والوں کیلئے خوشخبری، پیپلز سروس کی مزید 30 بسیں آج سے چلیں گی

شائع January 10, 2024
نگران  وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔ (فائل فوٹو، وائٹ اسٹار)
نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔ (فائل فوٹو، وائٹ اسٹار)

کراچی کے شہری جو پبلک ٹرانسپورٹ کی کمی کے باعث سفری مشکلات کا شکار رہتے ہیں، ان کے لیے خوش خبری ہے کہ پیپلز بس سروس کے بیڑے میں مزید 30 بسیں شامل کرلی گئی ہیں جو آج سے شہر قائد کی سڑکوں پر چلیں گی۔

مزار قائد پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ جسٹس(ر) مقبول باقر نے کہا کہ شہر میں بسوں کااضافہ ہونا خوش آئند ہے۔

پیپلز بس سروس کی افتتاحی تقریب میں نگران وزیر اعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر کے علاوہ میئرکراچی مرتضی وہاب، وزیر اطلاعات احمد شاہ اور صوبائی وزیر داخلہ حارث نواز نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ شہر میں بسوں کا اضافہ ہونا خوش آئند ہے، گرین لائن منصوبے کی تکمیل سے متعلق وفاق کو خط لکھا ہے۔

اس سے قبل میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اپنے ٹوئٹر (ایکس) ہینڈل پر اپنی پوسٹ میں بتایا تھا کہ کراچی میں پیپلز بس سروس کے موجودہ بیڑے میں 30 ہائبرڈ ڈیزل بسیں شامل کی جائیں گی۔

مرتضیٰ وہاب کے مطابق شہر میں 50 الیکٹرک بسیں بھی آپریشنل کی جائیں گی۔

میئر کراچی کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی نے کراچی کے شہریوں سے ایک اور وعدہ پورا کر دیا، پبلک ٹرانسپورٹ کے مسائل حل کرنے کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 14 جنوری 2025
کارٹون : 13 جنوری 2025