• KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:33pm Asr 4:15pm
  • LHR: Zuhr 12:03pm Asr 3:29pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:28pm

تعلقات کی افواہوں کے درمیان ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کے گانے کی ریلیز کا اعلان

شائع January 10, 2024
فوٹو: انسٹاگرام
فوٹو: انسٹاگرام

تعلقات کی افواہوں کے درمیان اداکارہ ہانیہ عامر اور گلوکار حیدر مستحسن نے اپنے نئے گانے کی ریلیز کا اعلان کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر دونوں نے گانے کا پوسٹر شئیر کیا جس میں ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن کو رومانوی انداز میں ایک ساتھ دیکھا جاسکتا ہے۔

پوسٹ سے ظاہر ہوتا ہے کہ گلوکار حیدر مستحسن ہانیہ عامر کے ساتھ اپنا نیا گانا ریلیز کرنے جارہے ہیں جس کا ٹائٹل ’دھنک‘ ہے جو 18 جنوری کو ریلیز کیا جائے گا۔

گانے کے ریلیز کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا صارفین ملے جلے ردعمل کا اظہار کررہے ہیں، کچھ صارفین نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ہانیہ عامر اور حیدر مستحسن اب بھی تعلقات میں ہیں اور دونوں اپنے رومانوی تعلق کا اعلان اسی گانے سے کرنے جارہے ہیں۔

دوسری جانب کئی صارفین حیدر مستحسن کے نئے گانے کی ریلیز کا بے صبری سے انتطار کررہے ہیں۔

قبل ازیں دونوں کے درمیاں تعلقات کی افواہیں اس وقت وائرل ہوئی تھیں جب ہانیہ عامر نے پہاڑی علاقوں کی تصاویر اور ویڈیوز شئیرز کیں جس میں دیکھا گیا تھا کہ اداکارہ ٹینس کھیل رہی ہیں جبکہ ایک جگہ وہ کسی نامعلوم لڑکے کے ساتھ بیٹھی ہیں لیکن ان کا چہرہ ظاہر نہیں ہے۔

یہ تصاویر شئیر کرنے کے بعد کمنٹ سیکشن اور دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر نامعلوم لڑکے کو ’مسٹری بوائے‘ کہا جارہا تھا، یہ بھی افواہیں گردش کررہی تھیں کہ اداکارہ کسی لڑکے ساتھ کے ساتھ ڈیٹ کررہی ہیں۔

تاہم کئی لوگوں نے یہ بھی دعویٰ کیا تھا کہ ہانیہ عامر گلوکارہ مومنہ مستحسن کے بھائی گلوکار حیدر مستحسن کے ساتھ ایک میوزک ویڈیو کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔

بعدازاں ہانیہ عامر نےانسٹاگرام پر متعدد تصاویر شئیر کیں جس میں وہ حیدر مستحسن کے ساتھ رومانوی انداز میں موجود ہیں، ان تصاویر کے بعد مداحوں کو یقین ہوگیا تھا کہ اداکارہ نے حیدر مستحسن کے ساتھ تعلقات میں رہنے کا ’باقاعدہ اعلان‘ کرلیا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024