• KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm
  • KHI: Zuhr 12:32pm Asr 4:14pm
  • LHR: Zuhr 12:02pm Asr 3:28pm
  • ISB: Zuhr 12:08pm Asr 3:27pm

کاغذات نامزدگی کے خلاف اپیلوں پر فیصلوں کا آج آخری روز

شائع January 10, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

8 فروی کو ہونے والے عام انتخابات کےلیے جمع کرائے گئے کاغذات منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف اپیلوں پر فیصلے سنائے جانے کا آخری روز ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق آج مختلف سیاسی جماعتوں کے اہم رہنماؤں کے کاغذات سے متعلق فیصلے کیے جائیں گے جن میں سابق چئیرمین پی ٹی آئی کے این اے 122 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل کا فیصلہ سنایا جائے گا، اس کے علاوہ نواز شریف کے حلقہ این اے 130 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

آج ہی شہباز شریف کے حلقہ این اے 132 اور مریم نواز کے حلقہ این اے 119 سے کاغذات نامزدگی منظور کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا۔

اس کے علاوہ پی ٹی آئی کے سینئر رہنما پرویز الہی کے چار صوبائی اور تین قومی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلے آج سنائے جائیں گے۔

آج ہی مونس الہٰی کے 2 قومی اور 2 صوبائی اسمبلی کے حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف فیصلہ سنایا جائے گا ۔

کارٹون

کارٹون : 24 دسمبر 2024
کارٹون : 23 دسمبر 2024