• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ایکواڈور میں کرفیو، بدنام زمانہ گینگ نے ٹی وی اسٹوڈیو پر دھاوا بول دیا

شائع January 10, 2024
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: اے ایف پی
فوٹو: رائٹرز
فوٹو: رائٹرز

ایکواڈو میں سزا یافتہ بدنام زمانہ گینگ لیڈر کے اچانک جیل سے فرار ہونے اور صدر کی جانب سے ملک میں 60 روز کے لیے ایمرجنسی نافذ کرنے کے بعد گینگسٹرز نے ٹی وی اسٹوڈیو پر دھاوا بول دیا۔

الجزیرہ اور برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ کے مطابق گینگسٹرز نے ٹی وی چینل کے اسٹوڈیو میں گھس کر صحافیوں اور عملے کے ارکان کو یرغمال بنا لیا، یونیورسٹی پر بھی حملہ کیا جبکہ جیل گارڈز کو بھی مبینہ طور پر قتل کرنے کی خبریں سامنے آرہی ہے۔

گینگ کی جانب سے شہریوں کو اغوا کرنے کی بھی کوشش کی گئی، خطرناک گینگ سے نمٹنے اور صورت حال پر قابو پانے کے لیے ایکواڈور کے صدر ڈینیئل نوبوا نے فوج سڑکوں پر طلب کرلی۔

صدر ڈینیئل ایکواڈور کی تاریخ کے سب سے کم عمر صدر ہیں اور انہیں ابھی اپنے منصب کو سنبھالے دو ماہ سے کم عرصہ ہوا ہے۔

گینگ کی جوابی مجرمانہ کارروائیاں بدنام زمانہ منشیات فروش گینگ کے سرغنہ جوز ایڈولفو کے جیل سے فرار کے بعد سامنے آئی ہیں جہاں وہ 34 سال کی سزا کاٹ رہا تھے، انہیں گویاکیل کی ایک جیل کے انتہائی سخت سکیورٹی والے حصے میں قید رکھا گیا تھا۔

بدنام زمانہ گینگ لیڈر کے اچانک جیل سے غائب ہونے کے بعد ملک کی امن وامان کی صورتحال خراب ہوگئی۔

جوز ایڈولفو ماتھیاس کو ’فتو‘ کے عرفی نام سے بھی جانا جاتا ہے، وہ ایکواڈور کے بدنام زمانہ اور طاقتور گینگ ’لاس چونیروس‘ کے سرغنہ ہیں، اس گینگ کے بارے میں خیال کیا جاتا ہے کہ حالیہ مہینوں میں جیل میں ہونے والے چند مہلک اور جان لیوا فسادات میں اس کا ہاتھ ہے۔

یہ گینگ بنیادی طور پر منشیات کی اسمگلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے اور اس کے میکسیکو کے طاقتور سینالووا کارٹیل کے ساتھ بھی تعلقات ہیں۔

پولیس کے مطابق انہیں 7 جنوری کی صبح فیتو کی جیل میں عدم موجودگی کا علم ہوا جس کے بعد ان کی تلاش کی گئی مگر وہ کہیں نہیں ملے۔

ملک کی حالیہ صورتحال پر صدر کا کہنا تھا کہ ’ہم دہشت گردوں سے مذاکرات نہیں کریں گے اور جب تک ہم امن بحال نہیں کر لیتے تب تک آرام سے نہیں بیٹھیں گے۔‘

حالیہ برسوں میں ایکواڈور میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، پچھلے سال 7 ہزار 800 سے زیادہ افراد قتل ہوئے اور حکام نے تقریباً 18 ملین کی آبادی والے ملک میں 220 ٹن منشیات ضبط کی، جس نے ایک نیا ریکارڈ قائم کیا۔

فروری 2021 سے اب تک قیدیوں کے درمیان جھڑپوں میں 460 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024