• KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:48pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے پر خود کو تھپڑ مارے، انوشے اشرف

شائع January 9, 2024
—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

ماڈل اور ریڈیو جوکی (آر جے) انوشے اشرف نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں ارطغرل غازی ڈرامے کے مرکزی اداکار کی ویڈیو کال نہ اٹھا پانے کے بعد انہوں نے خود کو ہی تھپڑ مارے۔

انوشے اشرف نے حال ہی میں ایک ٹاک شو میں شرکت کی، جہاں انہوں نے ترکی کے اداکار انجین التان دوزیتان سے متعلق بھی بات کی۔

ٹاک شو کی وائرل ہونے والی مختصر ویڈیو میں انوشے اشرف نے بتایا کہ انجین التان دوزیتان دراصل ترکی میں رہنے والے ان کے دوست مراد کے پڑوسی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ جب کہ پاکستان میں ارطغرل غازی کا ڈراما نشر ہوا تو انہوں نے اپنے دوست مراد کو بتایا کہ انجین التان دوزیتان پاکستان میں بڑے مشہور ہوگئے ہیں اور وہ یہاں سپر اسٹار بن چکے ہیں۔

ان کے مطابق انہوں نے دوست سے درخواست کی تھی کہ وہ جب ترکی آئیں تو وہ انہیں ان سے ملاقات کروائیں یا پھر کبھی وہ انہیں ان سے فون کال پر ہی بات کروادیں۔

اسی حوالے سے ماڈل نے بتایا کہ عید الفطر کے موقع پر دوست نے انہیں ویڈیو کال کی جو کہ وہ نہ اٹھا سکی تھیں، کیوں کہ اس وقت وہ یوگا کر رہی تھیں۔

انوشے اشرف کے مطابق بعد ازاں انہوں نے انہیں واٹس ایپ پر ویڈیو پیغام بھیجا جو کہ ارطغرل غازی کا کردار ادا کرنے والے انجین التان دوزیتان کا تھا، جس میں انہوں نے انہیں نام لے کر سلام کیا اور عید کی مبارک باد پیش کی۔

انہوں نے بتایا کہ ویڈیو پیغام میں انجین التان دوزیتان نے انہیں بتایا کہ انہوں نے ان سے بات کرنے کے لیے ویڈیو کال کی تھی لیکن انہوں نے وہ اٹینڈ نہیں کی، اس لیے وہ انہیں نیک خواہشات پر مبنی ویڈیو پیغام بھیج رہے ہیں۔

انوشے اشرف نے بتایا کہ انہوں نے انجین التان دوزیتان کا ویڈیو پیغام سن کر خود کو تھپڑ مارے اور افسوس کیا کہ وہ ارطغرل غازی کی ویڈیو کال نہ اٹھا سکیں۔

انہوں نے یہی بات جولائی 2023 میں بھی ایک ٹاک شو کے دوران بتائی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 دسمبر 2024
کارٹون : 20 دسمبر 2024