• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

’بلے‘ کے نشان سے متعلق پی ٹی آئی کی درخواست پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل

شائع January 9, 2024
بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ
بینچ میں جسٹس قاضی فائز عیسٰی، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔ فائل فوٹو: سپریم کورٹ ویب سائٹ

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق اپیل پر سپریم کورٹ کا بینچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس قاضی فائز عیسٰٰی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ سماعت کرے گا، بینچ میں جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی شامل ہیں۔

سپریم کورٹ کا بینچ کل پی ٹی آئی اپیل پر سماعت کرے گا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی ’بلے‘ کے انتخابی نشان کی بحالی سے متعلق درخواست 10 جنوری (بدھ) کو سپریم کورٹ میں سماعت کے لیے مقرر کردی گئی تھی۔

انتخابات میں لیول پلیئنگ فیلڈ کی عدم فراہمی پر پی ٹی آئی کی الیکشن کمیشن کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر کل سپریم کورٹ میں سماعت کے دوران پی ٹی آئی کی جانب سے وکیل لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہماری بلے کے نشان کی واپسی کے لیے درخواست مقرر ہی نہیں ہوئی۔

اس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پی ٹی آئی کی بلے کے نشان سے متعلق درخواست پر سماعت مقرر کرنے کی یقین دہائی کرائی۔

یاد رہے کہ 4 جنوری کو پی ٹی آئی نے ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس لینے کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025