• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور: جعلسازی کے مقدمے میں مونس الہٰی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

شائع January 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

ضلع کچہری لاہور نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کے صاحبزادے مونس الہی کے ناقابل ضمانت ورانٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ عمران عابد نے اینٹی کرپشن کی درخواست پر ورانٹ گرفتاری جاری کیے۔

اینٹی کرپشن نے درخواست کی کہ عدالت نے جعل سازی کے مقدمے میں مونس الہی کے ورانٹ گرفتاری جاری کیے، ملزم مونس الہی شامل تفتیش نہیں ہوئے بلکہ رپوش ہیں۔

عدالت نے اینٹی کرپشن کی درخواست منظور کرتے ہوئے مونس الہی کو گرفتار کرنے کے لیے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔

خیال رہے کہ 13 نومبر 2023 کو احتساب عدالت لاہور نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست پر سرکاری ٹھیکوں میں گھپلوں اور کِک بیکس لینے کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دے دیا تھا۔

احتساب عدالت نے مونس الہٰی کی جائیدادوں کا ریکارڈ طلب کرتے ہوئے ان کی جائیداد کو قرق کرنے کی کارروائی کا بھی آغاز کردیا۔

احتساب عدالت کے جج نسیم احمد ورک نے نیب کی درخواست پر کارروائی کی۔

قومی احتساب بیورو نے عدالت میں مؤقف اپنایا کہ مونس الہٰی نے گرفتاری دی نہ شامل تفتیش ہوئے، درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت مونس الہٰی کو اشتہاری قرار دینے کا حکم دے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024