• KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • KHI: Asr 4:13pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm
  • ISB: Asr 3:27pm Maghrib 5:05pm

نواز شریف بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے، خرم دستگیر

شائع January 9, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

رہنما پاکستان مسلم لیگ (ن) اور سابق وفاقی وزیر خرم دستگیر نے کہا ہے کہ نواز شریف بھرپور انتخابی مہم کا آغاز کریں گے۔

ڈان نیوز کے مطابق گوجرانوالہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما مسلم لیگ (ن) کا کہنا تھا کہ نواز شریف پاکستان کی اعلی ترین عدالت سے سرخرو ہوئے ہیں۔

خرم دستگیر کے مطابق کل کے فیصلے کا اہم زاویہ ہے کہ پانامہ اور اقامہ کا تھیٹر اپنے اختتام کو پہنچا، نواز شریف کو سیاست سے باہر رکھنے کا ڈرامہ بھی ختم ہوچکا۔

ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق اب غیر قانونی جے آئی ٹی نہیں بنے گی، کل کے فیصلے کے بعد کشمیر کا سودا کرنے والے اب صادق اور امین نہیں رہے۔

خرم دستگیر نے کہا کہ 9 مئی کو شہدا کی یادگاروں پر حملے اور بے حرمتی کرنے والے صادق اور امین نہیں رہے، مولانا فضل الرحمٰن قابل عزت ہیں، ان کا مطالبہ سیاسی بنیاد پر نہیں، وہ امن و امان کی وجہ سے الیکشن میں تاخیر کرنے کی ڈیمانڈ کررہے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے لیے ہمارے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، دکھ ہے صرف چند ووٹ لینے کے لیے ان کی طرف سے بہت سخت الفاظ بولے گئے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024