• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

کراچی: جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنے والا مسافر گرفتار

شائع January 9, 2024
— فوٹو:
— فوٹو:

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کراچی ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک سے آنے والے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم کی جانب سے پیش کیے جانے والے پاسپورٹ پر ٹمپرنگ کی ہوئی تھی، ملزم کے پاسپورٹ کے ویزہ صفحات ٹمپرڈ شدہ تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم سفیان علی لیبیا سے پاکستان پہنچا تھا، ملزم نے ایجنٹ سے 26 لاکھ روپے کے عوض اٹلی کا ویزا حاصل کیا۔

ایف آئی اے نے بتایا کہ جعلی ویزا اسٹیکر کی بنیاد پر ملزم اٹلی جانے میں ناکام رہا، ملزم نے ناکامی پر پاسپورٹ سے مذکورہ جعلی ویزا اسٹیکرز اتار دیئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025