• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

شیر افضل مروت کا خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے طریقہ کار پر اعتراض

شائع January 9, 2024
شیر افضل مروت نے کہا پارٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والا  نہیں کام کرنے والے فرد ہوں—فوٹو: ڈان نیوز
شیر افضل مروت نے کہا پارٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والا نہیں کام کرنے والے فرد ہوں—فوٹو: ڈان نیوز

رہنما پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) شیرافضل مروت نے خیبرپختونخوا کے امیدواروں کو پارٹی ٹکٹ دینے کے طریقہ کار پر اعتراض اٹھا دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ پنجاب میں جس طرح وکلا کو ٹکٹ ملے ہیں، خبیر پختونخوا میں اُس طرح نہیں ہوا، آج بانی پی ٹی آئی عمران خان سے مل کر ٹکٹوں کے معاملے سے آگاہ کروں گا۔

شیرافضل مروت نے عاطف خان کے ساتھ کسی اختلاف کی تردیدکی تاہم ساتھ ہی شکوہ کیاکہ آڈیو گروپ میں شیئر نہیں کرنی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ عاطف خان کو کال کرکے ان سے معذرت کی، مجھے صوبائی تنظیم سے نہیں مرکزی تنظیم سے مسئلہ ہے۔

شیر افضل مروت نے دعویٰ کیا کہ میں پارٹی میں ہاں میں ہاں ملانے والا نہیں بلکہ کام کرنے والے فرد ہوں۔

پارٹی کے انتخابی نشان سے متعلق سوال کےجواب میں انہوں نے کہا کہ اگر پشاور ہائی کورٹ نے آج انتخابی نشان سے متعلق فیصلہ نہ دیا تو کل سپریم کورٹ میں کیس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025