• KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am
  • KHI: Fajr 5:54am Sunrise 7:15am
  • LHR: Fajr 5:34am Sunrise 7:01am
  • ISB: Fajr 5:42am Sunrise 7:11am

صحت سے متعلق عالمی کانفرنس منعقد کی جارہی ہے، مرتضیٰ سولنگی

شائع January 9, 2024
— فوٹو: ڈان نیوز
— فوٹو: ڈان نیوز

نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ صحت سے متعلق عالمی کانفرنس منعقدکی جا رہی ہے۔

اسلام آباد میں مرتضی سولنگی نے وزیر صحت ڈاکٹر ندیم جان کے ساتھ پریس کانفرنس کی، اس موقع پر ڈاکٹر ندیم نے کہا کہ کورونا کے بعد صحت کے شعبے کو شدید مشکلات کا سامنا تھا۔

ڈاکٹر ندیم جان کا کہنا تھا کہ گلوبل ہیلتھ سمٹ کا ایجنڈا صحت کے مسائل کا مستقل بنیادوں پرحل ہے، تمام ممالک میں سہولتیں ہوں تاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکیں۔

انہوں نے کہا کہ تمام ممالک میں سہولتیں ہوں تاکہ قدرتی آفات کا مقابلہ کرسکیں، وائرس کی کوئی حد نہیں ہوتی، وہ کسی بھی ملک میں ہو سکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی بھی وبائی مرض کےمقابلے کے لیے وسائل کا ہونا ضروری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 26 دسمبر 2024
کارٹون : 25 دسمبر 2024