• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

کراچی: این اے 242 سے شہباز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد

شائع January 9, 2024
—  فائل فوٹو: اے پی پی
— فائل فوٹو: اے پی پی

الیکشن ٹریبونل سندھ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور سابق وزیراعظم شہبازشریف کےکاغذات نامزدگی منظوری کےخلاف دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق شہبازشریف کی کراچی کے حلقہ این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی مزید راہ ہموار ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز رانا مشہود نے بتایا تھا کہ سابق وزیراعظم شہباز شریف کو کراچی کے حلقے این اے 242 سے الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق اس حلقے سے پیپلز پارٹی کے امیدوار مسعودخان مندوخیل نے شہباز شریف کے کاغذات پر اعتراض دائر کیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے بطور وزیراعظم تنخواہ اور مراعات لینے کا ذکر نہیں کیا، انہوں نے بیرون ملک جائیداد، بیوی بچوں کو قرض دینے کا ذکر کیا مگر منی ٹریل کا ذکر نہیں کیا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025