• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی گھناؤنی سازش دم توڑ چکی ہے، شہباز شریف

شائع January 8, 2024
سابق وزیر اعظم شہباز شریف: فوٹو: اسکرین گریب
سابق وزیر اعظم شہباز شریف: فوٹو: اسکرین گریب

مسلم لیگ(ن) کے صدر اور سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے تاحیات نااہلی کے خاتمے کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ اب آئین کی من پسند تشریح کے ذریعے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی گھناؤنی سازش مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں شہباز شریف نے کہا کہ آج سپریم کورٹ کے تاریخی فیصلے کے بعد آئین کی من پسند تشریح کے ذریعے نواز شریف کی تاحیات نااہلی کی گھناؤنی سازش مکمل طور پر دم توڑ چکی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں دل کی گہرائیوں سے اپنے بھائی اور قائد کو مبارکباد پیش کرتا ہوں اور قائد نواز شریف کے انتخابات میں حصہ لینے اور ملک و قوم کو بحرانوں سے نکالنے کے پختہ عزم کی راہ میں اب کوئی قانونی رکاوٹ باقی نہیں رہی۔

مسلم لیگ(ن) کے صدر نے کہا کہ انشااللہ ہم سب مل کر نواز شریف کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلائیں گے اور اگر نواز شریف کو دوبارہ موقع ملا تو ترقی اور خوشحالی کا سفر پھر سے شروع ہو گا۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے آج آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کرتے ہوئے کہا کہ سیاستدانوں کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025