• KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am
  • KHI: Fajr 5:58am Sunrise 7:18am
  • LHR: Fajr 5:37am Sunrise 7:03am
  • ISB: Fajr 5:45am Sunrise 7:13am

اسلام آباد: سرکاری پاسپورٹ کے غیر قانونی اجرا پر خاتون سمیت 2 ملزمان گرفتار

شائع January 8, 2024
ملزمان کے خلاف2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔—فائل فوٹو: اے پی پی
ملزمان کے خلاف2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔—فائل فوٹو: اے پی پی

اسلام آباد کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن سرکل نے سرکاری پاسپورٹ کے غیر قانونی اجرا میں ملوث خاتون سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق ملزمان اسلام آباد کے پاسپورٹ آفس کے پرنٹنگ سیکشن میں تعینات تھے، اسلام آباد کے سینٹرل اسپیشل جج نے ملزمان کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منسوخ کی۔

ضمانت قبل از گرفتاری اپیل مسترد ہونے کے بعد ملزمان کو گرفتار کیا گیا، انہوں نے جاری کردہ لیمنیشن رول سے مذکورہ آفیشل پاسپورٹ بنائے، دوران تعیناتی 3 نجی افراد کو آفیشل پاسپورٹ بھی جاری کیے۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف2021 میں مقدمہ درج ہوا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025