• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق ایڈوائزری جاری

شائع January 8, 2024
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی لازمی گریز کریں — فائل فوٹو: رائٹرز
شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی لازمی گریز کریں — فائل فوٹو: رائٹرز

پاکستان میں کورونا کے نئے ویرینٹ ’جے این ون‘ کی روک تھام سے متعلق اسلام آباد ہیلتھ کیئر ریگولیٹری اتھارٹی (آئی ایچ آر اے) نے ایڈوائزری جاری کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق ایڈوائزری میں بتایا گیا ہے کہ شہری صابن اور پانی سے بار بار اور اچھی طرح ہاتھ دھوئیں، صابن اور پانی دستیاب نہ ہونے پر ہینڈ سینیٹائزر کا استعمال کریں۔

آئی ایچ آر اے کی ایڈوائزری کے مطابق شہری چھینکتے یا کھانستے وقت منہ اور ناک کو کہنی سے ڈھانپ لیں، بیمار مریض گھر پر رہیں، آرام کریں اور ہجوم سے بچیں اور صحت یابی تک سماجی دوری کے اقدامات پر عمل ضرور کریں۔

اس کے علاوہ شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ہجوم والی جگہوں پر جانے سے بھی لازمی گریز کریں۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ہفتوں کے دوران کورونا کے نئے ویرینٹ کے 4 مشتبہ کیسز کی تشخیص ہوچکی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024