• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

الیکشن کمیشن جانبدار ہے، جیل جا کر بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائد کر رہا ہے، لطیف کھوسہ

شائع January 8, 2024
لطیف کھوسہ نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی کو اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملے گا۔—فوٹو:ڈان نیوز
لطیف کھوسہ نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی کو اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملے گا۔—فوٹو:ڈان نیوز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سردار لطیف خان کھوسہ نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن انتہائی جانبدار ہے، الیکشن کمیشن جیل جاکر بانی پی ٹی آئی عمران خان پر فرد جرم عائد کر رہے ہیں۔

اسلام آباد میں سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ، چیف جسٹس کا کام آئین پر عملدرآمد یقینی بنانا ہے۔

لطیف کھوسہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان جیل جاکر بانی پی ٹی آئی پر فرد جرم عائدکررہےہیں، الیکشن کمیشن انتہائی جانبدار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن اور آئی جی نےمذاق کیا، 700 صفحات کےکتابچےدے دیے، کہا گیا کوئی شکایت نہیں، اس سے بڑا کیا مذاق ہوسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یقین ہے کہ پی ٹی آئی کو اس کا انتخابی نشان ’بلا‘ واپس ملے گا۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025