• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:10pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:31pm
  • ISB: Maghrib 5:04pm Isha 6:33pm

پشاور: نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی

شائع January 8, 2024
ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ بھی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی
ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ بھی کی — فائل فوٹو: اے ایف پی

پشاور کے تھانہ فقیرآباد کی حدود میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہوگئے۔

ڈان نیوز کے مطابق سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس پی) فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے کہا کہ تھانہ فقیر آباد کی حدود میں اقبال پلازہ کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فائرنگ سے 4 خواجہ سرا زخمی ہوئے جن کو ابتدائی طبی امداد کے لیے خاطر ہسپتال منتقل کردیا گیا، جن کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

ایس پی فقیر آباد اسامہ امین چیمہ نے دیگر افسران کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر جائے وقوع کا معائنہ بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش شروع کردی گئی ہے اور اس میں ملوث ملزمان کا سراغ لگا کر انہیں جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024