• KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am
  • KHI: Fajr 5:21am Sunrise 6:38am
  • LHR: Fajr 4:55am Sunrise 6:17am
  • ISB: Fajr 5:01am Sunrise 6:25am

پشاور: کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف 53 اپیلوں پر سماعت، 31 منظور

شائع January 8, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

پشاور میں الیکشن ٹریبونل نے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف آج 53 اپیلوں پر سماعت کی جس میں 31 درخواستوں کو منظور کر لیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ٹریبونلز نے 10 اپیلیں خارج کردیں جبکہ ٹربیونلز نے 12 اپیلوں پر سماعت ملتوی کردی۔

ٹربیونل نے ابو تراب، آفتاب عالم، خرم ذیشان، ثانیہ حیدر سمیت 31 امیدوارں کی اپیلیں منظور کیں۔

این اے 31 پشاور سے تیمورحسن، این اے 21 مردان سے دوست محمد خان کے کاغذات منظور کیے گئے

صوبائی اسمبلی کے حلقے پی کے 83 سے حوریہ خان، پی کے 34 نوشہرہ سے محمد شاہد، پی کے 73 پشاور سے سخی جان، پی کے 81 سےاصغر خان، 82 سے صمد مرسلین اور 83 سے سرفراز مرسلین کی اپیلیں خارج کر دی گئیں۔

کارٹون

کارٹون : 29 اکتوبر 2024
کارٹون : 28 اکتوبر 2024