• KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm
  • KHI: Asr 4:12pm Maghrib 5:49pm
  • LHR: Asr 3:27pm Maghrib 5:04pm
  • ISB: Asr 3:26pm Maghrib 5:04pm

غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کے سربراہ نے برطانیہ کیلئے جاسوسی کی، چین کا الزام

شائع January 8, 2024
یان میں ہوانگ کی شناخت یا ان کی تقرری کرنے والے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ
یان میں ہوانگ کی شناخت یا ان کی تقرری کرنے والے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں۔ فائل فوٹو: اسکرین شاٹ

چین کی جاسوسی ایجنسی نے پیر کو دعویٰ کیا کہ ایک غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کا سربراہ برطانیہ کی انٹیلی جنس ملٹری ( ایم آئی 6)کے لیے جاسوسی کرتے ہوئے پایا گیا ہے۔

خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ریاستی سلامتی کی وزارت (ایم ایس ایس) کا ایک وی چیٹ پوسٹ میں کہنا تھا کہ ایم آئی 6 کہلانے والی برطانیہ کی خفیہ انٹیلی جنس سروس نے انٹیلی جنس کارپوریشن تعلقات قائم کرنے کے لیے ہوانگ نامی ایک غیر ملکی شہری کو استعمال کیا۔

وزارت نے بتایا کہ غیر ملکی مشاورتی ایجنسی کے سربراہ ہوانگ برطانیہ کے لیے چین سے متعلق انٹیلی جنس جمع کرنے کی خاطر اپنے عوامی پروفائل کو کور کے طور پر استعمال کرتے ہوئے کئی بار چین میں داخل ہوئے۔

ایم ایس ایس کے مطابق ہوانگ نے مبینہ طور پر انٹیلی جنس کے 17 حصے بشمول خفیہ ریاستی راز ایم آئی 6 کو وزارت کی شناخت سے قبل ہی منتقل کر دیے تھے۔

ریاستی سلامتی کی وزارت نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس نے برطانیہ میں پیشہ ورانہ انٹیلی جنس کی تربیت حاصل کی اور مواصلات بھیجنے کے لیے ماہر جاسوسی آلات استعمال کیے۔

انہوں نے کہا کہ ایک تحقیقات کے دوران شواہد ملے ہیں کہ ہوانگ جاسوسی کی سرگرمیوں میں ملوث تھا اور اس نے مجرمانہ اقدامات کیے ہیں۔

بیان میں ہوانگ کی شناخت یا ان کی تقرری کرنے والے کے بارے میں مزید تفصیلات فراہم نہیں کی گئیں اور ان کی موجودہ حالت یا ٹھکانے کی وضاحت بھی نہیں دی گئی ہے۔

بیجنگ میں برطانیہ کے سفارت خانے نے ’اے ایف پی‘ کی درخواست کو لندن میں واقع دفتر خارجہ منتقل کرنے کی ہدایت دی جنہوں نے فوری طور پر کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

الزامات کا تبادلہ

چین اور برطانیہ نے حالیہ مہینوں میں جاسوسی کے الزامات اور اس کے نتیجے میں قومی سلامتی پر پڑنے والے اثرات کے حوالے سے ایک دوسرے پر الزامات لگائے ہیں۔

برطانوی حکومت نے خبردار کیا کہ چینی جاسوس تیزی سے حکام کو نشانہ بنا رہے ہیں جبکہ بیجنگ نے ان الزامات کی تردید کی۔

برطانوی پارلیمنٹ کے ایک محقق کو گزشتہ سال آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے بیجنگ کے لیے جاسوسی کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

چین نے بھی حالیہ مہینوں میں جاسوسی کے کئی دیگر مبینہ واقعات کی تشہیر کی ہے۔

مئی میں چینی حکام نے 78 سالہ امریکی شہری جان شنگ وان لیونگ کو جاسوسی کے الزام میں عمر قید کی سزا سنائی تھی حالانکہ بیجنگ نے اس کے کیس کی خاطر خواہ تفصیلات فراہم نہیں کیں تھی۔

اکتوبر میں خفیہ ایجنسی نے ایک اور مبینہ جاسوس’ہو’کی کہانی شائع کی جس پر کئی خفیہ دستاویزات امریکا بھیجنے کا الزام تھا۔

چین نے پچھلے سال بھی بڑے مشاورتی اور ریسرچ فرموں پر چھاپے مارے۔

گزشتہ مئی میں چین نے کہا تھا کہ انہوں نے اپنی قومی سلامتی اور ترقیاتی مفادات کے تحفظ کے لیے امریکی مشاورتی فرم کیپ ویژن کے دفتر پر چھاپہ مارا ہے۔

امریکی حکومت اور اس کے چیمبرز آف کامرس نے خبردار کیا ہے کہ چھاپوں نے سرمایہ کاروں کے اعتماد اور چین میں غیر ملکی کاروباری اداروں کے آپریشنز کو نقصان پہنچایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024