• KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm
  • KHI: Maghrib 5:49pm Isha 7:11pm
  • LHR: Maghrib 5:05pm Isha 6:32pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:34pm

لاہور: تعطیلات کے باوجود کھلنے والے نجی اسکولز کی متعدد برانچیں سیل

شائع January 8, 2024
—فائل فوٹو: اے ایف پی
—فائل فوٹو: اے ایف پی

لاہور کی انتظامیہ نے موسم سرما کی تعطیلات کے باوجود کھلنے والے نجی اسکولز کی متعدد برانچوں کو سیل کر دیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق لاہور کے نجی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات میں توسیع کے فیصلے کی خلاف ورزی پر ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے کارروائی کی۔

ڈسٹرکٹ رجسٹرنگ اتھارٹی نے کارروائی کے دوران شہر کے نجی اسکولز کی متعدد برانچز کو خلاف ورزی پر سیل کر دیا۔

یاد رہے کہ 31 دسمبر کو حکومتِ پنجاب نے سخت سردی اور دھند کے پیش نظر تمام تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات 9 جنوری تک بڑھا دی تھیں۔

کارٹون

کارٹون : 23 دسمبر 2024
کارٹون : 22 دسمبر 2024