• KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am
  • KHI: Fajr 5:52am Sunrise 7:13am
  • LHR: Fajr 5:32am Sunrise 6:59am
  • ISB: Fajr 5:40am Sunrise 7:09am

کراچی: فلائی اوورز کے نیچے قائم اسپورٹس کمپلیکس نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ بن گئے

شائع January 8, 2024
نشے کے عادی افراد نے اسپورٹس کمپلیکس کی جالیاں کاٹ کاٹ کر بیچنے کا دھندہ بنالیا—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار
نشے کے عادی افراد نے اسپورٹس کمپلیکس کی جالیاں کاٹ کاٹ کر بیچنے کا دھندہ بنالیا—فائل فوٹو: وائٹ اسٹار

کراچی میں فلائی اوورز کے نیچے شہر کی خوبصورتی اور عوامی تفریح کے لیے بنائے گئے اسپورٹس کمپلیکس چند ماہ میں ہی تباہ ہوکر بند ہوگئے۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق سخی حسن اور ناگن چورنگی کے فلائی اوورز کے نیچے قائم اسپورٹس کمپلیکس نشے کے عادی افراد کی آماجگاہ اور کمائی کا ذریعہ بن گئے۔

فلائی اوورز کے نیچے اسپورٹس کمپلیکس کی صرف تختیاں باقی رہ گئی ہیں، 4 ماہ قبل میئر کراچی کے ہاتھوں افتتاح ہونے والا سخی حسن اسپورٹس ایرینا بھی اجڑ گیا۔

نشے کے عادی افراد نے اسپورٹس کمپلیکس کی جالیاں کاٹ کاٹ کر بیچنے کا دھندہ بنالیا، ناگن چورنگی پل کے نیچے کرکٹ اسپورٹس کمپلیکس کا حال بھی قابل افسوس ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 دسمبر 2024
کارٹون : 21 دسمبر 2024