• KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:45pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:04pm Isha 6:28pm
  • ISB: Maghrib 5:05pm Isha 6:31pm

ذوالفقارمرزا، فہمیدہ مرزاکی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

شائع January 8, 2024
فائل فوٹو:
فائل فوٹو:

الیکشن ٹریبونل نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی ڈاکٹر فہمیدہ مرزا اور ان کے شوہر سابق وزیرداخلہ سندھ ذوالفقارمرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسرکا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس کے دوران الیکشن ٹریبونل سندھ نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی۔

وکیل فہمیدہ مرزا نے دلائل دیے کہ اعتراض کنندہ کو اعتراضات دائر کا حق حاصل نہیں ہے۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ اعتراض کنندہ کا تعلق متعلقہ حلقے سے نہیں ہے۔

دلائل سننے کے بعد الیکشن ٹریبونل نے فہمیدہ مرزا اور ذوالفقار مرزا کی اپیلیں مسترد کرتے ہوئے ریٹرننگ افسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

این اے دوسو 233 بدین سے ڈاکٹرذوالفقارمرزا اور فہمیدہ مرزانے ریٹرننگ افسرکی جانب کاغذات نامزدگی مستردکیے جانے پر الیکشن ٹریبونل سے رجوع کیاتھا۔

ڈاکٹر فہمیدا مرزا اور ذوالفقار مزرا کے خلاف پیپلزپارٹی کی سعدیہ جاوید نے اعتراضات دائر کیے تھے

کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرنگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔

کارٹون

کارٹون : 15 نومبر 2024
کارٹون : 14 نومبر 2024