• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

لاہور: این اے 129 سے حماد اظہر کے والد کو الیکشن لڑنے کی اجازت مل گئی

شائع January 8, 2024
—فائل فوٹو: سوشل میڈیا
—فائل فوٹو: سوشل میڈیا

لاہور کے حلقہ این اے 129 سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما حماد اظہر کے والد میاں اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت مل گئی۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور کے جج جسٹس طارق ندیم نے اپیل پر سماعت کی، ایپلیٹ ٹریبیونل نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے میاں اظہر کی اپیل منظور کر لی۔

واضح رہے کہ میاں اظہر نے ریٹرننگ افسر کی جانب سے کاغذاتِ نامزدگی مسترد کیے جانے کا فیصلہ ایپلیٹ ٹریبیونل لاہور میں چیلنج کیا تھا۔

یاد رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 129 سے حماد اظہر کو الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت نہ مل سکی، گزشتہ روز ایپلیٹ ٹریبیونل نے سابق وفاقی وزیر کی کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کے خلاف اپیل مسترد کر دی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024