• KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm
  • KHI: Maghrib 5:47pm Isha 7:08pm
  • LHR: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:31pm

’ادھر آئیں، میں آپ کو کیچ پکڑنا سکھاؤں‘، مداح کی حسن علی پر تنقید، ویڈیو وائرل

شائع January 8, 2024
فائل
فائل

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر حسن علی کو آسٹریلیا کے دورے کے دوران ایک تماشائی کی جانب سے اس وقت تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ تماشائیوں کو اپنا آٹوگراف دے رہے تھے۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک کلپ میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سڈنی میں آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی 0-3 سے شکست کے بعد حسن علی تماشائیوں کو آٹوگراف دے رہے ہیں کہ اس دوران ایک تماشائی حسن علی کا نام پکارتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’حسن آؤ میں تمہیں کیچ پکڑنا سکھاؤں‘۔

جس پر حسن علی غصے میں آگئے اور فوراً تماشائی کی جانب بڑھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ’ضرور، یہاں آؤ، مجھے کیچ پکڑنا کون سکھائے گا؟‘

یاد رہے کہ حسن علی کو 2021 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلوی میتھیو ویڈ کا کیچ چھوڑنے پر تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اس وقت آسٹریلیا کو آخری 10 گیندوں پر جیت کے لیے 20 رنز درکار تھے، شاہین شاہ آفریدی اچھی بولنگ کا مظاہرہ کر رہے تھے اور ایسا محسوس ہوتا تھا کہ یہ میچ آخری اوور کے سنسنی خیز مراحل تک جائے گا اور مداحوں کو پاکستان کے جیتنے کی امید تھی۔

تاہم اس دوران میتھیو ویڈ نے جارحانہ شاٹ کھیلا اور گیند ہوا میں بلند ہوئی، ایسا محسوس ہوا کہ یہ چھکا ہوجائے گا لیکن گیند حسن علی کی طرف آئی اور انہوں نے ایک آسان کیچ چھوڑ دیا تھا۔

کیچ ڈراپ ہونے کے بعد میتھیو وید نے شاہین کی گیند پر 3 لگاتار چھکے برسائے اور اس کے نتیجے میں پاکستان ورلڈکپ سے باہر ہوگیا۔

کارٹون

کارٹون : 18 دسمبر 2024
کارٹون : 17 دسمبر 2024