• KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm
  • KHI: Maghrib 6:00pm Isha 7:21pm
  • LHR: Maghrib 5:17pm Isha 6:43pm
  • ISB: Maghrib 5:17pm Isha 6:45pm

جماعت اسلامی کا کراچی کی تمام قومی، صوبائی نشستوں سے انتخابات لڑنے کا اعلان

شائع January 7, 2024
جماعت اسلامی نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرا نتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار میدان میں اتارے ہیں — فائل فوٹو: حافظ نعیم الرحمٰن فیس بک
جماعت اسلامی نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرا نتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار میدان میں اتارے ہیں — فائل فوٹو: حافظ نعیم الرحمٰن فیس بک

جماعت اسلامی کراچی نے الیکشن 2024 کے لیے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق جماعت اسلامی نے کراچی کی تمام قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں پرا نتخابات میں حصہ لینے کے لیے امیدوار میدان میں اتارے ہیں۔

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن این اے 246 اور این اے 250 کے ساتھ صوبائی اسمبلی کی بھی ایک نشست 129 سے الیکشن لڑیں گے۔

ضلع ملیر کے این اے 229 سے ممتاز حسین، این اے 230 سے محمد اسلام، این اے 231 سے عمر فاروق اور ضلع کورنگی کے این اے 232 سے توفیق الدین انتخابات میں حصہ لیں گے۔

این اے 233 سے عبدالجمیل خان، این اے 234 سے اختر حسین قریشی، ضلع شرقی کے این اے 235 سے معراج الہدیٰ صدیقی، این اے 236 سے نائب امیر جماعت اسلامی کراچی اسامہ رضی اور این اے 237 سے عرفان اخلاص پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔

اسی طرح این اے 238 سے سیف الدین ایڈووکیٹ، ضلع جنوبی کے این اے 239 سے فضل الرحمٰن، این اے 240 سے سابق رکن صوبائی اسمبلی عبدالرشید، این اے 241 سے نوید علی بیگ، ضلع اکیماڑی کے این اے 242 سے مولانا فضل احد اور این اے 243 سے شیراز خان جدون میدان میں اتریں گے۔

ضلع غربی کے این اے 244 سے عرفان احمد، این اے 245 سے حاجی محمد اسحٰق، ضلع وسطی کے این اے 247 سے منعم ظفر، این اے 248 سے بابر خان اور این اے 249 سے مسلم پرویز جماعت اسلامی کے امیدوار ہوں گے۔

کارٹون

کارٹون : 9 جنوری 2025
کارٹون : 8 جنوری 2025